30

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے)ریڈیو پاکستان سرگودھا ایف ایم 101 نے

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے)ریڈیو پاکستان سرگودھا ایف ایم 101 نے
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خصوصی نشریات کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان سرگودھا سے خصوصی پنجابی پوڈکاسٹ پروگراموں کی سیریز شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ شخصیات سے معرکۂ حق اور بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی اور بے مثال فتح کے حوالے سے انٹرویوز کئے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں سابق ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر عارف سلطان نے پوڈ کاسٹ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی،سینئر براڈ کاسٹر اور ممتاز شاعر و ادیب ممتاز عارف پروگرام کے میزبان تھے۔پروگرام کے پروڈیوسر ڈاکٹر محمد جمشید قادری،ریکارڈنگ انجینئر نعمان شفیق اور نگران فریحہ کنول اسٹیشن ڈائریکٹر تھیں۔یہ پروگرام وطن سے محبت کے بھرپور اظہار کا مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں