October 28, 2026

ذوق! ہمارے ہاں تحقیق کے میدانوں میں ٹرینڈ چلتا ہے کچھ عرصہ پہلے تانیثیت اور مابعد الطبیعات کا چلا پھر تہذیب و ثقافت کا چلا

IMG-20240927-WA0181

ذوق! ہمارے ہاں تحقیق کے میدانوں میں ٹرینڈ چلتا ہے
کچھ عرصہ پہلے تانیثیت اور مابعد الطبیعات کا چلا
پھر تہذیب و ثقافت کا چلا
اب جدیدیت ،علامتیت ،اساطیریت اور نو آبادیات کا چل رہا ہے ۔
آبادیات ،آبادی سے ہے ،نو، نیا
تو کیا سمجھ آئی نو آبادیات کی نئی آبادی۔
اسے کالونیل سسٹم بھی کہتے ہیں ۔
کیونکہ جب کوئی قوم ( جیسے انگریز ) کسی دوسرے خطے پر مرحلہ وار نامحسوس اور محسوس طریقے سے قبضہ کرتی ہے تو وہاں کالونیاں بناتی ہے ،خود رہتی ہے ،ان کی ثقافت آتی ہے ،ان کی زبان آتی ہے اور پھر ان کا ادب آتا ہے ،ان کے قوانین آتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ وہاں کے باسیوں پر بتدریج اثر انداز ہوتے ہیں ۔
یہی نَو آبادیات ہے ۔
جب ہم نو آبادیات کا جائزہ لیتے ہیں تو عام طور پر 1857 سے 1947 تک لیتے ہیں اس سے پہلے والا پس نو آبادیات میں آجاتا ہے اور بعد والا مابعد نو آبادیات میں ۔
ان شاءاللہ ڈاکٹر ساجد جاوید صاحب مذید اچھی طرح وضاحت کر دیں گے تاکہ آپ کے ذہن میں راسخ ہو جائے ۔