5

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نواحی علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثہ،

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نواحی علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، دو کمسن بچیاں جاں بحق۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چک 2/1.R ہارون آباد کے قریب گندم سے لوڈ رکشہ میں اچانک بریک لگنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں دو بچیاں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں، لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہارون آباد قاضی والا روڈ پر گندم سے بھرا ہوا لوڈر رکشہ کا خوفناک ٹریفک حادثہ۔نواحی چک 2/1.R ہارون آباد کے قریب اچانک بریک لگنے سے بے قابو ہو گیا۔رکشے پر سوار دو بچیاں نیچے گر گئیں اور بدقسمتی سے رکشے کا ٹائر ان کے سروں سے گزر گیا، جس کے باعث دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں دو سالہ مدیحہ اور پندرہ سالہ عشرت شامل ہیں، جن کا تعلق چشتیاں سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں