20

مزدور کے بغیر جدید دنیا کا تصور ناممکن ہے۔ اکرام الدین

مزدور کے بغیر جدید دنیا کا تصور ناممکن ہے۔ اکرام الدین

مزدور معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور معیشت کی بنیاد ہے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی
اٹلی(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ مزدور معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور معیشت کی بنیاد ہیں، جن کے ہاتھ کی کمائی کو اسلام میں بہترین رزق قرار دیا گیا ہے۔ وہ بنیادی ڈھانچے، صنعتوں اور زراعت میں کلیدی کردار ادا کرکے قومی ترقی کو یقینی بناتے ہیں، جس کے نتیجے میں محنت کشوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کی بروقت اجرت کی ادائیگی اخلاقی و شرعی ذمہ داری ہے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور اپنی محنت سے نہ صرف اپنی فیملی کا پیٹ پالتے ہیں بلکہ ملک کو بھی معاشی طور پر خود کفیل بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بغیر جدید دنیا کا تصور ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا مزدوروں کی محنت اور پسینہ ہی ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں