31

میانوالی(نامہ نگار)دہلی میں میانوالین مہمان نوازروشن لال چہکرکے پوتے کی شادی،قاری محمدمعین الدین سیالوی اورمحمدعارف خان چشتی اجمیری کی

میانوالی(نامہ نگار)دہلی میں میانوالین مہمان نوازروشن لال چہکرکے پوتے کی شادی،قاری محمدمعین الدین سیالوی اورمحمدعارف خان چشتی اجمیری کی مبارکبادونیک تمناٸیں۔تفصیلات کے مطابق تقسیم ہندکے وقت میانوالی پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت کے مختلف مقامات اورپھرمستقل دہلی میں قیام کرنے والے دہلی کے معروف تاجراورہردلعزیزشخصیت روشن لعل چہکرکے پوتے پارس چہکرکی شادی نہایت دھوم دھام سے گزشتہ دنوں میانوالی نگردہلی میں انجام پای،انہوں نے پاکستان میں مختلف شہروں اوربالخصوص اپنی جنم بھومی میانوالی میں دوست احباب کودعوتی کارڈزارسال کیے،مگرحالات کی وجہ سے پاکستانی احباب شرکت نہ کرسکے،البتہ سوشل میڈیاکے ذریعے جناب روشن لال چہکراینڈفیملی نے پاکستانی بالخصوص میانوالین احباب کواپنی خوشیوں میں شریک رکھا،معروف صحافی وکالم نگارقاری محمدمعین الدین سیالوی اورمحمدعارف خان چشتی اجمیری نے روشن لال چہکراینڈفیملی جناب روشن لال چہکر،محترمہ ارملاجی،مسٹرومسزسنجے،بیلاجی،راہول اورپارس کواس خوشی پردلی مبارکبادپیش کرتے ہوے نیک تمناوں کااظہارکیاہے،قاری محمدمعین الدین سیالوی نے کہاکہ اسلام ایک مکمل نظام حیات اورغیرمسلموں کے حقوق کامحافظ ہے،اسلام صرف اہل ایمان سے ہی نہیں غیرمسلموں سے بھی حسن اخلاق اورمحبت وپیارکادرس دیتاہے،معروف شخصیت محمدعارف خان چشتی اجمیری نے کہاکہ پاکستان سے درگاہ خواجہ غریب نوازشہشاہ ولایت،حضرت خواجہ محمدمعین الدین حسن چشتی اجمیرشریف،درگاہ حضرت نظام الدین اولیا دہلی،درگاہ حضرت علاوالدین صابر چشتی کلیرشریف،درگاہ حضرت مجددالف ثانی سرہندشریف،درگاہ خواجہ محمدسلیم چشتی ودیگرمقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے میانوالین زایرین کی روشن لال چہکراینڈفیملی میانوالی ہاوس،میانوالی نگردہلی میں اسلامی کھانوں کے ذریعے خوب تواضع کرتی ہے۔محمدعارف خان چشتی اجمیری اورقاری محمدمعین الدین سیالوی نے روشن لال چہکراینڈفیملی کوپارس چہکرکی شادی کی خوشی پرمبارکبادپیش کرتے ہوے نیک تمناوں کااظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں