August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کیپٹن شکیل احمد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا۔

IMG-20260430-WA0137
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کیپٹن شکیل احمد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد سے ملاقات کی۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فضائیہ ڈگری کالج رسالپور کے پرنسپل گروپ کیپٹن شکیل احمد تمغہ امتیاز ملٹری نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا وائس پرنسپل فدا محمد اسسٹنٹ پروفیسر محمد جواد خان، اسسٹنٹ پروفیسر ھادی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران معزز مہمانوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، تعلیمی تعاون اور مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مہمانوں نے یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب جدید سہولیات کو سراہا۔ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بھی بات چیت کی گئی، جس کا مقصد تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانا اور طلبہ و اساتذہ کے لیے مشترکہ مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔مزید برآں، فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0