روھڑی نماہندہ سلمان)بیسک ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کونسل آف پاکستان کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری سید نسیم عباس شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر سمیت شمالی سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ شہری خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور اب تو عزتیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکھر کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 بے گناہ شہری قتل، 3 گاڑیاں چوری اور 11 ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس قتل ہونے والے 3 بے گناہ شہریوں کے ایک بھی قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ چند دنوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹے گئے، لیکن پولیس اب تک ایک بھی ڈاکو کو گرفتار نہیں کر سکی۔ ایسا لگتا ہے کہ ڈاکو زمین میں غائب ہو جاتے ہیں یا آسمان نگل جاتا ہے۔انہوں نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں امن و امان کی خراب صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، نااہل اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]