October 28, 2026

پاکستان کی تاریخ میں شریمپ( جھینگے) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ

20240924_054201

پاکستان کی تاریخ میں شریمپ( جھینگے) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شریمپ فارمنگ کے لئے مراعات کا اعلان
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا ہدف مقرر کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شریف کا مظفرگڑھ کے نواحی علاقے جھلاریں شمالی میں شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تالاب میں شریمپ کا جائزہ بھی لیا اور فیڈ بھی ڈالی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شریمپ فارمنگ پراجیکٹ کا فضائی دورہ بھی کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پائلٹ پراجیکٹ فار ایڈیپٹو ریسرچ آن شریمپ فارمنگ کا افتتاح بھی کیا

دنیا بھر میں شریمپ کی بہت مانگ ہے ۔ ہمیں فائدہ آٹھا نا چاہیے۔ مریم نواز شریف
ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز شریف
شریمپ فارمنگ سے 40 فیصد تک منافع کی شرح ہوسکتی ہے۔ مریم نواز شریف
جنوبی پنجاب میں ویران اور بنجر زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنائیں گے ۔ مریم نواز شریف
شریمپ فارمنگ کےلئے فارمرز اور انویسٹرز کو کم از کم لیز پر زمین اور مراعات دینگے۔ مرہم نواز شریف
شریمپ فارمنگ کے لئے سیڈ ،فیڈ اور درکار آلات بھی فراہم کرینگے ۔ مریم نواز شریف
سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب اور انکی۔ٹیم شریمپ فارمنگ پراجیکٹ پر مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہے،مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ
شریمپ فارمنگ پراجیکٹ میں نوجوانوں کی انٹرن شپ اور جاب مارکیٹ میں مواقع فراہم کئے جائینگے ۔ بریفننگ
محکمہ فشرئز پنجاب کے زیر اہتمام شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کی دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی – بریفنگ

جھلاریں شمالی شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار اکتوبر میں تیار ہو جائے گی – بریفنگ
پہلی مرتبہ پچاس فیصد لوکل اور پچاس فیصد فارن فیڈ پر شریمپ فارمنگ کی جارہی ہے۔ بریفننگ

100 ایکڑ پر شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے جھینگوں کی 100 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔ بریفننگ

شریمپ فارمنگ سے دس ہزار سے بیس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے- بریفنگ

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر نگرانی پنجاب میں شریمپ ایکوا کلچر ایریا 2000 ایکڑ تک بڑھانے کے ہدف پر کام شروع – بریفنگ

پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر کو 4750 ایکڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے- بریفنگ

شریمپ فارمنگ کے فروغ سے پانچ سال میں 50 ملین ڈالر اور دس سال میں 150 ملین ڈالر تک ایکسپورٹ بڑھانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا – بریفنگ

پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر پراجیکٹ کے تحت 600 فارمرز کی بہتر پیداوار کےحصول کے لئے کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی – بریفنگ

پراجیکٹ میں پنجاب کے پہلے ایکوا کلچر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینثر کا قیام شامل ہے – بریفنگ

شریمپ فارمنگ کےلئے کاشت کاری کے لیے غیر موزوں اور بنجر زمین استعمال میں لائی جائے گی- بریفنگ
فارمرز کی سہولت کے شریمپ فارمنگ کے لئے درکار میشنری اور آلات رینٹ پر فراہمی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ بریفننگ

سینٹر پرویز رشید ، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق،
چیف سیکرٹری ،چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ ، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ، کمشنر ڈی جی خان ، ڈپٹی کمشنر ، اے ڈی سی آر اور دیگر حکام بھی موجود