August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

چشتیاں شریف دنیا آخرت کی کھیتی ہے اور اس کا ثمر مرنے کے بعد ملنے والا ہے ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے

IMG-20260428-WA0206
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

چشتیاں شریف
دنیا آخرت کی کھیتی ہے اور اس کا ثمر مرنے کے بعد ملنے والا ہے ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اعمال کا دفتر تا قیامت ہمیشہ کھلا ہے ایصال ثواب دوست احباب اور عزیز و اقارب کی طرف سے مرنے والے کا حق ہے جسے ادا کیا جانا ضروری ہے میاں خضر حسن مہاروی بڑی سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیت تھے معروف خاندان خواجہ نور محمد مہاروی رحمۃ اللہ علیہ کے چشم و چراغ تھے ان کی موت سے ایک بڑا روحانی خلا پیدا ہوا جو تادیر موجود رہے گا رب العالمیں میاں خضر حسن مہاروی کی آخرت کی منازل کو آسان فرمائے
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے معروف سیاسی سماجی شخصیت میاں خضر حسن منگھیروی کے انتقال پر ملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا میاں خضر حسن منگھیروی کا خاندان سیاسی سماجی طور پر رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے آپ کے چچا میاں نور حسن منگھیروی انتہائی مدبر سیاستدان اور معروف پارلیمنٹیرین تھے آپ کے والد میاں عبدالغنی ہائی کورٹ لاہور کے رجسٹرار اپنے عہدے اور پیشے کے لحاظ سے انتہائی دیانت دار فرض شناس اور قابل احترام شخصیت کے طور پر انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے منگھیروی خاندان اپنے بزرگوں کی اعلی روایات کا امین سیاسی سماجی خدمات کے حوالے سے انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے خضر حسن منگھیروی کی موت اس فیملی کے لیے بڑا صدمہ ہے
سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے کہا منگھیروی فیملی کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات اور انتہائی عقیدت و احترام کا رشتہ ہے خداوند متعال منگھیروی فیملی کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا گو ہیں رب ذوالجلال مرحوم و مغفور کی فیملی ان کے عزیز و اقارب اور ہزاروں عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زندگی بھر میاں خضر حسن منگھیروی کی خدمات کی بدولت ان کی آخرت کے منازل کو آسان فرمائے میاں خضر حسن منگھیروی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0