November 17, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) نامور جرنلسٹ سہیل چوہدری پنجاب یونین آف جرنلسٹس (آفیشل) کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری مقرر ۔ عوامی، سماجی

IMG-20260426-WA0120

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) نامور جرنلسٹ سہیل چوہدری پنجاب یونین آف جرنلسٹس (آفیشل) کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری مقرر ۔ عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔ سہیل چوہدری کا شمار متحرک، باصلاحیت اور ذمہ دار صحافیوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ دیانتداری اور جرات مندانہ صحافت کو فروغ دیا۔ ان کی نامزدگی کو صحافتی حلقوں کی جانب سے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ان کی اس کامیابی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سینیئر صحافیوں ایم نوردین، راجہ نور الہی عاطف ، سیٹھ ثمر سلطان، ملک غلام جیلانی وڈھل، ملک حاجی شوکت حیات کھارا اور دیگر نے نے امید ظاہر کی ہے کہ سہیل چوہدری اپنی نئی ذمہ داری احسن انداز میں نبھاتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ سہیل چوہدری کی قیادت میں یونین مزید فعال اور مضبوط ہوگی، جبکہ صحافیوں کے وقار اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی۔