ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تاجر رہنما راجہ آصف محمود جنجوعہ اور ملک محمد ریاض
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تاجر رہنما راجہ آصف محمود جنجوعہ اور ملک محمد ریاض خلجی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مہنگی بجلی اور گیس کی موجودگی میں اضافہ کو غریب عوام پر مزید ظلم قرار دیا ہے
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کی بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقے کو توڑ کر رکھ دے گا
اور ساتھ ہی صنعتوں اور کاروبار کو برباد کر دے گا، انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں اگ لگائی ہوئی ہے اس پر مزید ہتھوڑے کھلائے جا رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ اور قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔