پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے قانون سازی کریں گے۔برطانوی وزیراعظم
پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے قانون سازی کریں گے۔برطانوی وزیراعظم
یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ملک کی مسلح فوج کو برطانیہ دہشتگرد قراردے گا۔ غیر ملکی میڈیا
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہےکہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے۔میڈیا کے مطابق کیئراسٹارمر ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے، اس اقدام سے یہودی گروہوں اور ایران میں مذہبی حکومت کے مخالفین کا مطالبہ پورا ہو جائے گا۔اس سے پہلے برطانیہ میں صرف غیر ریاستی عناصر تنظیموں کو ہی دہشتگردی ایکٹ کے تحت دہشت گرد قرار دیا جاتا رہا ہے۔میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ملک کی مسلح فوج کو برطانیہ دہشتگرد قراردے گا جب کہ یورپی یونین فروری ہی میں فیصلہ کرچکی ہے کہ پاسداران انقلاب کودہشتگرد قراردیا جائےگا۔