October 28, 2026

ٹھٹھہ ضلع بھر کی پولیس کی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری

IMG-20240926-WA0176

ٹھٹھہ

ضلع بھر کی پولیس کی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری

*12 گٹکا فروش ملزمان اور 4 منشیات فروش ملزمان سمیت 16 ملزمان گرفتار، مقدمات درج-*
*100 کلو گٹکا مٹیریل، 1870 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 کلٹس کار اور 205 بیگز دیسی شراب برآمد*
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (ٹھٹہ، مکلی، دہابیجی، گھوڑاباڑی، جھمپیر اور سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 12 گٹکا مٹیریل سپلائر / فروش ملزمان شوکت بیلیچو، شھباز سولنگی، غلام حسین بھرانی، فیاض کھڈائی، سجاد ببر، عبد الستار ملاح، رحیم بخش بیلیچو، علی حسن پنھور، حمیر میگھوار، محمد حنیف چانگ، عبد القدیر بروہی، دلدار علی عرف گلزار کھوسو کو 100 کلو گٹکا مٹیریل، 1870 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 کلٹس کار اور 4 منشیات فروش ملزمان عبد المالک خشک، رمضان منگسی، مولا بخش گندرو، سکندر ملاح کو 205 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے۔ پولیس کی شاندار اور کامیاب کارروائیوں پر ضلع ٹھٹھہ کی سماجی مذہبی سیاسی جماعتوں شہریوں اور تاجر برادری نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان سی آئی اے انچارج ممتاز علی بروھی ایس ایچ او مکلی لانھو خان اور پوری پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے