November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کا امتحانی مرکز کا دورہ، 9 طلبہ پر

IMG-20260424-WA0149

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کا امتحانی مرکز کا دورہ، 9 طلبہ پر کاپی کیس کیا گیا ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی اور ایس ایس پی شہید بینظیرآباد ثمير نور چنہ نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات کے دوران سچل کالج میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران امتحانی عمل کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو چیک کیا گیا تاکہ شفاف اور نقل سے پاک امتحانات کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر 9 طلبہ کو امتحان کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا، جن کے خلاف کاپی کیس درج کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز پر ضابطوں کو مزید سخت کیا جائے اور کسی بھی طالب علم کو نقل کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور میرٹ پر مبنی تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے ایسی کارروائیاں ضروری ہیں۔ایس ایس پی ثمیر نور چنہ نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کے اطراف سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پرامن ماحول میں امتحانات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔