November 17, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) معروف بزرگ سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے اہم رکن صحافی حاجی اصغر علی بھٹی کی جانب سے ٹی پارٹی کا اہتمام چئیر مین ڈاکٹر عارف رضا ملک کے

Screenshot_2026-04-23_193947

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) معروف بزرگ سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے اہم رکن صحافی حاجی اصغر علی بھٹی کی جانب سے ٹی پارٹی کا اہتمام چئیر مین ڈاکٹر عارف رضا ملک کے کلینک پر کیا گیا ٹی پارٹی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ ثاقب محمود نے حاصل کی نعت شریف عبد الرشید یوسفی نے پڑھی ٹی پارٹی میں سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے ڈاکٹر عارف رضا ملک۔زاہد حسین انجم۔استاد غلام قادر۔ملک لطیف چوہان۔حافظ ثاقب محمود۔ایم آصف قمر۔چوہدری تنویر ۔چوہدری زاہد زیدی۔عبد الرشید یوسفی۔سمیت دیگر عہدیداران وممبران نے شرکت کی۔ حاجی اصغر علی بھٹی نے کہا اب صحافت جس تیزی سے پھیل رہی ہے اس کے معیار میں کمی بھی ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہے پہلے صحافی کو معاشرے کا باخبر اور ذمہ دار فرد سمجھا جاتا تھا سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے جہاں اظہارِ رائے کو آسان بنایا وہیں صحافی برادری کی تعداد میں بھی اضافہ بڑھ گیا ہے صحافت کا بنیادی مقصد سچائی کو عوام تک پہنچاناطاقتور حلقوں کا احتساب کرنا اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا ہوتا ہے مگر افسوس کہ آج کل سنسنی خیزی نے اس مقدس پیشے کو متاثر کیا ہے تحقیق کی جگہ جلد بازی نے لے لی ہے اور تصدیق کے بغیر خبریں نشر کرنا معمول بنتا جا رہا ہے نتیجتاً عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہو رہا ہے
صحافیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد بذاتِ خود مسئلہ نہیں مگر جب اس کے ساتھ تربیت اخلاقیات اور پیشہ ورانہ اصولوں کی کمی ہو تو یہ ایک بحران کی شکل اختیار کر لیتی ہے بہت سے افراد صرف شہرت اثر و رسوخ کے لیے اس شعبے میں آئے ہیں ، جس سے صحافت کی ساکھ متاثر ہوئی
اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ صحافت کے شعبے میں داخلے کے لیے واضح معیارات مقرر کیے جائیں صحافیوں کی تربیت اخلاقی ضابطوں کی پابندی اور ادارتی نگرانی کو مضبوط بنایا جائے۔ میڈیا اداروں کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دیں اور غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کریں صحافت ایک طاقتور ذریعہ ہے جو معاشرے کی سمت کا تعین کر سکتا ہے اگر اس کا معیار بلند ہو تو معاشرہ ترقی کرتا ہے اور اگر یہ زوال کا شکار ہو جائے تو اس کے اثرات بھی گہرے اور دیرپا ہوتے ہیں۔