November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری۔

IMG-20260423-WA0226

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں انچارج ایجوکیشن یونٹ نے مقامی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا اور طلباء کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔سیمینار کے دوران طلباء کو روڈ کراسنگ کے محفوظ طریقے، ٹریفک سگنلز کی اہمیت، اور ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ نے خاص طور پر کم عمر ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار اور لرنر پرمٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا کہنا تھا کہ “ٹریفک قوانین پر عمل درآمد محض جرمانے سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے، اور انہیں ذمہ دار شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔”سیمینار کے اختتام پر طلباء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور انہیں تاکید کی گئی کہ وہ ان پیغامات کو اپنے گھروں اور گردونواح میں بھی پھیلائیں تاکہ ایک محفوظ ٹریفک کلچر پروان چڑھ سکے۔
ترجمان پولیس بہاولنگر