میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی سوہنی دھرتی میڈیا گروپ کے انچارج نمائندگان تنویر عباس جعفری نے سید خورشید شاہ کے ہمراہ سٹی
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی
سوہنی دھرتی میڈیا گروپ کے انچارج نمائندگان تنویر عباس جعفری نے سید خورشید شاہ کے ہمراہ سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عید گاہ روڈ میلسی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نو منتخب ممبران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر روزنامہ قومی سفیر کے سٹی رپورٹر سجاد حسین سحر کو ڈپٹی بیورو چیف کے عہدے پر ترقی ملنے پر میڈیا کارڈ پیش کیا گیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں سٹی پریس کلب کے صدر قیصر ممتاز خیرپوری، سی ای او بلال نظامی، نائب صدر میاں زبیر جھنڈیر، نائب صدر الطاف حسین ساگر، آفس سیکرٹری ملک ندیم اقبال پھل، چیئرمین میڈیا ڈاکٹر ناصر رضا اور سلیم عباس جعفری بھی موجود تھے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے
مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔