189

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی بہبود کے اقدامات کے حوالے سے ایک اعلی ق سطحی اجلاس کا انعقاد ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،چا روں تحصیلوں کے اسسٹنٹ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی بہبود کے اقدامات کے حوالے سے ایک اعلی ق سطحی اجلاس کا انعقاد ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،چا روں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،لائیو سٹاک،ہیلتھ،ایم سی کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول، روٹی و نان کی قیمتوں کی مانیٹرنگ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ، شہری و دیہی علاقوں میں معمولی نوعیت کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سٹرکوں کے تخمینہ کی تیاری بارے بریفیگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں مرمت کے حامل اوور ہینڈ برج اور تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اسی طرح ناکارہ فلٹریشن پلانٹس کو آب پاک اتھارٹی کے ذریعے فعال بنانے اور اسسٹنٹ کمشنروں ودیگر افسران کے تعلیمی اداروں و طبی مراکز کے ا داروں میں عدم دستیاب سہولیات کو بھی بہتر بنانے، کلینکس ان ویلز، عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی، قبرستانوں سے تجاوزات کے خاتمہ اور چار دیواری پر آنے والے اخراجات، منی پٹرول ایجنسیوں اور گیس کی غیر قانونی ری فیلنگ کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی،ڈرین وسیوریج لائنوں کی صفائی و تعمیر ومرمت، کھادوں اور زرعی ادویات کی مقررہ قیمتوں پر کاشتکاروں کو فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات بارے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیررانا نے کہا کہ عید الاضحی آپریشن بخیریت انجام پا گیا ہے۔اب انتظامی اداروں کا اگلہ ہدف پُرامن محرم الحرام کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں