ایشیا کشمیر ٹریول منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام کرسٹل میرج ہال میں عمرہ کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔
عمرہ سیمینار میں 9 خوش نصیب افراد کو مفت عمرہ ٹکٹ فراہم
منڈی بہاءالدین (حاجی مظہر اقبال گوندل) ایشیا کشمیر ٹریول منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام کرسٹل میرج ہال میں عمرہ کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا اہتمام ایشیا کشمیر ٹریول کے سی ای او اورنگزیب وڑائچ اور بلاول صفدر وڑائچ نے کیا۔ تقریب میں اسلام آباد سے سفرِ عبادت کے سی ای او راجہ اسرار احمد اور میرپور آزاد کشمیر سے کراون ٹریول کے سی ای او امتیاز بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاءالدین کے صدر دیوان معیز اللہ، چیمبر کے اراکین، محسن گوندل آف جھولانہ، عاطف وڑائچ (محکمہ بیت المال)، وکلاء، صحافیوں، ٹریول ایجنٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کے دوران عمرہ کی ادائیگی، سفری سہولیات اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی، جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے 9 خوش نصیب افراد کو مفت عمرہ ٹکٹ بھی فراہم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی۔