میرپورخاص (شاھد میمن) سماجی تنظیم سندھ ڈیزرٹ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SDDO) اور ڈیپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز وِدھ ڈس ایبلٹیز (DEPD) حکومت سندھ عمرکوٹ کے مشترکہ تعاون سے معذور افراد میں معاونتی آلات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب عمرکوٹ کے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب کا مقصد خصوصی افراد کو خودمختار، بااختیار اور معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے ان کی ضروری معاونت فراہم کرنا تھا، تقریب میں وائس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ میاں خالد ولہاری، سماجی تنظیم سندھ ڈیزرٹ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن عمرکوٹ کے انچارج عبدالرزاق بٹو، ریجنل ڈائریکٹر ڈی ای پی ڈی میرپورخاص عبدالحمید ڈاہانی، پرنسپل ڈی ای پی ڈی پیر راحیل شریف، پرنسپل ڈگری کالج عمرکوٹ پروفیسر عبدالرؤف سومرو، پروفیسر آزاد نارائن داس مالہی, سماجی تنظیم سامی فاؤنڈیشن کے سی ای او غلام مصطفیٰ کھوسو، سماجی رہنما عبداللہ کھوسو، محمد بخش کنبھر، سروپچند مالھی، سماجی تنظیم سی ڈبلیو ایس ای کی میڈم کرن بشیر سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں، سرکاری افسران، معزز شہریوں اور خصوصی افراد نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ معاشرے میں باوقار اور خودمختار زندگی گزار سکیں، اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ میاں خالد ولہاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد کی خدمت ایک عظیم سماجی فریضہ ہے اور ایسے اقدامات نہ صرف ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں بلکہ انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بھی بناتے ہیں، انہوں نے سندھ ڈیزرٹ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور ڈیپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز وِدھ ڈس ایبلٹیز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں، اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ڈی ای پی ڈی میرپورخاص عبدالحمید ڈاہانی نے کہا کہ حکومت سندھ خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ معاونتی آلات کی فراہمی سے معذور افراد کی روزمرہ زندگی میں بہتری آئے گی اور ان کی نقل و حرکت سمیت دیگر امور میں آسانی پیدا ہوگی، اس موقع پر تقریب کے دوران ایک سئو (100) مستحق خصوصی افراد میں وہیل چیئرز، بیساکھیاں، واکرز، سماعتی آلات اور دیگر معاونتی سامان تقسیم کیا گیا، معاونتی آلات حاصل کرنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ نے حکومت سندھ، ڈی ای پی ڈی عمرکوٹ اور سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خصوصی افراد کے لیے امید اور سہارا قرار دیا، تقریب کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور معاشرتی شمولیت کے لیے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ انہیں بااختیار بنا کر قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]