ایرانی فوجی طاقت امریکی دعوؤں سے زیادہ برقرار ہے۔امریکی خفیہ حکام کا انکشاف
ایران کی فوجی صلاحیتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے عوامی بیانات سے کہیں زیادہ برقرار ہیں۔امریکی حکام
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی خفیہ حکام نے انکشاف کیا ہےکہ ایران کی فوجی طاقت امریکی دعوؤں سے زیادہ برقرار ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس سے واقف کئی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل، فضائیہ اور بحری قوت کا بڑا حصہ محفوظ ہے۔امریکی خفیہ حکام کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے عوامی بیانات سے کہیں زیادہ برقرار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائل ذخیرے اور لانچنگ نظام کا تقریباً نصف حصہ محفوظ تھاجب کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری قوت کا لگ بھگ 60 فیصد اب بھی موجود ہے۔