November 17, 2026

پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے پاکستان کے قومی تکنیکی ماہر ملک کامران اعظم خان راجر کی ملاقات.

IMG-20260422-WA0217

پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے پاکستان کے قومی تکنیکی ماہر ملک کامران اعظم خان راجر کی ملاقات.

ملاقات کے دوران بلوچستان میں معاشرتی استحکام کے منصوبے کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام UNDP پاکستان کے قومی تکنیکی ماہر ملک کامران اعظم خان راجر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر وحید نور بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں معاشرتی استحکام کے منصوبے کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر ملک کامران اعظم خان راجر نے کہا کہ یونیورسٹی اور معاشرے کے درمیان اعتماد کی بحالی میں تعلیمی ادارے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔