8

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب کاسی کا ٹراما سینٹر کا دورہ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب کاسی کا ٹراما سینٹر کا دورہ۔

150 بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی ٹراما سینٹر واقعی ایک قابل ستائش منصوبہ ہے۔ارباب اورنگزیب کاسی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب کاسی نے ٹراما سینٹر اسپینی روڈ کے وزٹ کے موقع پر، ڈاکٹر ارباب کامران خان کاسی کی کاوشوں سے قائم ہونے والے نئے ٹراما سینٹر کا آج دورہ کیا۔ نہایت عمدہ انتظامات دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ 150 بیڈز پر مشتمل یہ ایمرجنسی ٹراما سینٹر واقعی ایک قابلِ ستائش منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ڈاکٹر کامران خان کاسی، وزیرِ صحت، چیف سیکرٹری بلوچستان، اور چیف منسٹر بلوچستان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کو مزید بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں