November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نوجوان جمالی اتحاد سندھ میں تنظیم نو کا اعلان، نئے عہدیداران کی

IMG-20260420-WA0179

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نوجوان جمالی اتحاد سندھ میں تنظیم نو کا اعلان، نئے عہدیداران کی تقرریاں نوجوان جمالی اتحاد کی جانب سے صوبہ سندھ میں تنظیم نو کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جو چیف پیٹرن فقیر محب خان جمالی اور چیئرمین ڈاکٹر علی خان جمالی کی قیادت میں عمل میں لایا گیا۔ اس اقدام کا مقصد تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنانا اور نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔اس سلسلے میں ایک اہم تقریب جمالی ہاؤس، گاؤں کرم جمالی میں منعقد کی گئی، جہاں تنظیمی سرگرمیوں کو باقاعدہ شکل دی گئی۔ تقریب کے دوران چیئرمین ڈاکٹر علی خان جمالی سمیت دیگر معزز رہنماؤں کو سندھ کی ثقافتی پہچان کے طور پر اجرک اور لنگی کے تحائف پیش کیے گئے، جبکہ نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر رئیس دلبر جمالی اور رئیس علی حسن جمالی نے بھی معزز مہمانوں کے طور پر شرکت کی۔تنظیمی ڈھانچے کے تحت حاجی رسول بخش جمالی کو صوبائی صدر سندھ جبکہ میر مرتضیٰ جمالی کو صوبائی انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ عابد علی جمالی کو صوبائی صدر سندھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن، حسن علی جمالی کو ڈویژن صدر شہید بینظیر آباد اور شعبان شریف جمالی کو ضلعی صدر شہید بینظیر آباد کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔مزید تقرریوں میں عامر علی جمالی کو صدر ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز، ذوالفقار علی جمالی کو تعلقہ صدر نوابشاہ، جاوید جمالی کو تعلقہ صدر قاسم آباد اور میر عابد جمالی کو تعلقہ صدر سکرنڈ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ فاروق اعظم جمالی کو تعلقہ صدر سعید آباد، سکندر علی جمالی کو سٹی صدر سکرنڈ، علی جمالی کو سٹی صدر بانڈی، غلام مجتبیٰ جمالی کو صدر سٹی سکرنڈ اور آصف علی جمالی کو صدر یونٹ یار محمد جمالی نامزد کیا گیا ہے۔تقریب کے اختتام پر سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں شاندار ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا، جہاں باہمی یکجہتی، بھائی چارے اور تنظیمی مضبوطی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
قیادت کے مطابق تنظیم نو نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگی، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنی برادری بلکہ ملک و قوم کی خدمت میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ نئی قیادت سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اتحاد کا پیغام ہر گھر تک پہنچا کر تنظیم کو مزید مستحکم اور فعال بنائیں گے۔