November 17, 2026

*امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم کردی*

IMG-20260417-WA0248

*امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم کردی*

امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کے لیے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی جریدے کے مطابق امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3 کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔

امریکی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے ایک ماہ کی عارضی اجازت دی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کو روس سے نئے سودے کی اجازت نہیں ہوگی اور بھارت پہلے سے سمندر میں موجود تیل ہی خرید سکے گا۔