خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز گنجیال میں سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری سکولز) خوشاب ملک فضل الہی فضل
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز گنجیال میں سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری سکولز) خوشاب ملک فضل الہی فضل کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام سینیئر ہیڈ ماسٹر عزیز الرحمان اور ان کے سٹاف کی جانب سے کیا گیا، جس میں محکمہ تعلیم سے وابستہ معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول قائد آباد کے سینیئر ہیڈ ماسٹر عطاء الرحمن، گورنمنٹ ہائی سکول گنجیال نمبر 2 کے ہیڈ ماسٹر رانا رفاقت حسین، گورنمنٹ ہائی سکول شاہ والا شمالی کے سینیئر ہیڈ ماسٹر شمس دعا اور ڈی ای او سیکنڈری خوشاب کے سپرنٹنڈنٹ حاجی احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے ملک فضل الہی فضل کی محکمہ تعلیم پنجاب کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک فضل الہی فضل نے بطور ڈی ای او سیکنڈری ضلع خوشاب میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اپنے خطاب میں ملک فضل الہی فضل نے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی اس پروقار تقریب پر سینیئر ہیڈ ماسٹر عزیز الرحمان اور ان کے سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی محبت، خلوص اور عزت کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے اور ہمیشہ ان کے مشکور رہیں گے۔