October 28, 2026

وہاڑی(محمدمعظم جوئیہ ) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی یوم مانع حمل کے حوالے سے شادی شدہ خواتین کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نوشین ملک ضلعی صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن وہاڑی مہمان خصوصی تھیں اس موقع پر

IMG-20240925-WA0283

وہاڑی(محمدمعظم جوئیہ ) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی یوم مانع حمل کے حوالے سے شادی شدہ خواتین کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نوشین ملک ضلعی صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن وہاڑی مہمان خصوصی تھیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف ووٹو، تحصیل سپورٹس آفیسر مسرت شاہین اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی
ڈاکٹر ریحانہ منظور ڈبلیو ایم او انچارج ایف ایچ ایم یو بورے والا نے پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے فراہم کردہ مختلف خدمات اور مانع حمل طریقوں اور متعلقہ مسائل کے بارے میں اجتماع سے خطاب کیا۔ نوشین ملک دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائیں اپنی اور بچوں کی صحت کی بہتری کیلئے دو سال کا وقفہ رکھیں اور خاندان کی بہترین تشکیل کیلئے محکمہ بہبود آبادی فلاحی مراکز میں جاکر خدمات سے استفادہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی بہبود کسی بھی اسلامی فلاحی ریاست کا اہم فریضہ ہے اور بہبود آبادی اس کا اہم حصہ ہے۔ آبادی کی بہبود سے مراد لوگوں کو تعلیم روزگار رہائش صحت تفریح کی سہولیات اور بہتر مستقبل دینا ہے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب کسی بھی فلاحی و اسلامی ریاست میں آبادی اور وسائل میں توازن ہو اگر آبادی میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور وسائل اس تناسب سے نہیں بڑھے تو معاشرے سے فلاح ختم ہوجائے گی
سیمینار میں محکمہ بہبود آبادی کی خدمات سے استفادہ کرنے والے کلائنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا