November 17, 2026

*میں نے اس لڑکی کو گولی مارے جانے کی وڈیو دیکھی* *میں رات بھر سو نہیں پایا ہوں*

IMG-20260416-WA0140

*میں نے اس لڑکی کو گولی مارے جانے کی وڈیو دیکھی*

*میں رات بھر سو نہیں پایا ہوں*

اس نے بہت بڑا جرم کیا تھا ،اس نے پسند کی شادی کی تھی۔۔۔

ہم نعوذباللہ ، اللہ اور اس کے رسول سے بھی زیادہ غیرت والے بننا چاہتے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے دی گئی رعایتوں و اجازتوں کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔۔۔۔

آپ اگر بچیوں کو گولی مارنا غیرت سمجھتے ہیں تو آپ ان بہت سے وحشی لوگوں کی غلط تعلیم کا شکار ہوگئے ہیں جن کے پاس جب بیچنے کو کچھ نہیں تھا تو انہوں نے اک خاص ذہنیت بناکر اسے مختلف ناموں سے بیچنا شروع کردیا ،اور خود کو اس مخصوص ذہنیت کے حامل لوگوں میں مقبولیت دلا کر ان کے نذرانوں سے اپنے پیٹ کے جہنم بھرنا شروع کردئیے۔۔۔۔

ان مخصوص ذہنوں کی نجی زندگی کا احساس محرومی انہیں ہمیشہ بے چین رکھتا ہے ،اور یہ لوگوں کو اگر ہنستا ہوا بھی دیکھ لیں تو اس پر بحث کرتے ہیں کہ ہنسنا جائز ہے یا نہیں ؟

شاید سو سال کا مزید سفر باقی ہے ہمیں نارمل انسان بننے کا سفر کرنے میں۔۔۔۔

تب تک اس روبینہ جیسی بے گناہ معصوم لڑکیاں جہالت کے مندروں میں قربان کی جاتی رہیں گی ۔۔۔۔

بلا شبہ یہ بچی شہید ہے، کیوں کہ اسے نکاح کی وجہ سے مارا گیا ،اس نے کوئی زنا نہیں کیا ،اور مرتے دم یہی اس کے آخری الفاظ تھے۔۔۔