October 28, 2026

*پی آئی اے کا طیارہ اچانک 6 منٹ میں 26 ہزار فُٹ نیچے کیسے آگیا؟ پرواز میں ایمرجنسی ڈکلیئر*

20240924_054201

*پی آئی اے کا طیارہ اچانک 6 منٹ میں 26 ہزار فُٹ نیچے کیسے آگیا؟ پرواز میں ایمرجنسی ڈکلیئر*

*قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی دبئی کی پرواز میں ایمرجنسی پیش آ گئی جس سے طیارہ اچانک 26 ہزار فٹ نیچے آ گیا۔*

*‏یہ طیارہ کراچی سے دبئی جا رہا تھا،*

اڑان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد یہ طیارہ مسقط میں داخل ہوا، تو اس کی بلندی 36000 فٹ تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کو ہنگامی صورتحال مسقط کے قریب پیش آئی، پرواز پی کے 213 رات 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی سے دبئی روانہ ہوئی تھی۔

لیکن اچانک طیارے کا ہائیڈرالک سسٹم فیل ہو گیا،اور طیارہ چند منٹس میں ہی،26 ہزار فٹ نیچے آ گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 ہزار فٹ پر آنے پر پائلٹ نے اے ٹی سی مسقط اور ریڈار سے مدد مانگ لی تھی۔

طیارے کے پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی، کیونکہ وہ سمجھ چکا تھا کہ شاید بچنا اب ناممکن ہے۔

طیارہ صرف 10 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ پائلٹ نے ہائیڈرالک سسٹم کو ٹھیک کرنے کی آخری کوشش کی،

وہ کہتے ہیں نہ کہ “جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے” پائلٹ کی اس آخری کوشش سے جہاز کا ہائیڈرالک سسٹم ٹھیک ہو گیا۔

اور طیارے کو بحفاظت دبئی ائیر پورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔

یہ جہاز ائیر بس A 320 تھی،اور اس نے کل رات 2 بج کر 5 منٹس پر کراچی سے دبئی کے لئے اڑان بھری تھی۔

شکر ہے پائلٹ کی آخری کوشش اور اللہ کی مدد سے بچت ہو گئی، ورنہ آج صبح اٹھتے ہی،پاکستانیوں کو دل دہلا دینے والی خبر ملتی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی ائیر پورٹ پر معائنے کے بعد طیارے کو اگلی پرواز پر روانہ کیا گیا، ائیر بس اے 320 طیارہ دبئی سے اسلام آباد اور پھر اسکردو گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ انتظامی صورتحال کی وجہ سے پی آئی اے کو طیاروں کے پرزوں کی کمی کا سامنا ہے۔