16

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور مثالی کردار ادا کیا ہے، جسے پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں بھرپور شرکت کے ذریعے دنیا کے مختلف خطوں میں امن و استحکام کے قیام میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ پاکستانی افواج اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے کر نہ صرف اپنے ملک بلکہ خطے اور دنیا کے امن کو بھی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم امن، رواداری اور بھائی چارے کی علمبردار ہے اور یہی اقدار عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کا مثبت اور متوازن مؤقف دنیا کے لیے ایک مثال ہے، اور دیگر ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کے امن پسند رویے سے رہنمائی حاصل کریں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ امن، برداشت اور اتحاد کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک پرامن اور مستحکم معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں