12

*اسمارٹ لاک ڈاؤن: کوئٹہ میں بیکری مالکان کا پولیس و انتظامیہ کے ناروا رویے پر احتجاج، رشوت کے الزامات*

*اسمارٹ لاک ڈاؤن: کوئٹہ میں بیکری مالکان کا پولیس و انتظامیہ کے ناروا رویے پر احتجاج، رشوت کے الزامات*

کوئٹہ: کاسی روڈ، شالدرہ اور گرد و نواح کے بیکری مالکان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیکری مالکان کے مطابق حکومتی ہدایات کے تحت بیکریوں، دودھ فروشوں اور میڈیکل اسٹورز کو رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت حاصل ہے، تاہم اس کے باوجود پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار زبردستی دکانیں بند کرواتے اور دکانداروں کو ہراساں کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض دکاندار رشوت دے کر رات 12 بجے تک بلاخوف و خطر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ قانون کی پاسداری کرنے والوں کو بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس امتیازی سلوک سے نہ صرف ان کا معاشی نقصان ہو رہا ہے بلکہ سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد بھی متاثر ہو رہا ہے۔

بیکری مالکان نے پولیس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے اعلیٰ حکام، بالخصوص ڈی آئی جی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور تمام دکانداروں کے لیے یکساں قانون نافذ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں