November 17, 2026

*امریکی صدر کا پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار*

IMG-20260414-WA0217

*امریکی صدر کا پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار*

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ پوپ لیو نےغلط باتیں کی ہیں، پوپ لیو ایران کے حوالے سے میرے اقدامات کے سخت خلاف تھے، امریکی صدر نے پوپ لیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک جوہری ایران کی اجازت نہیں دے سکتے، پوپ لیو آخری نتیجے سے خوش نہیں ہوں گے کیونکہ آپ کے پاس کروڑوں لوگ ہلاک ہو سکتےہیں، اس لیے میں یہ نہیں کرسکتا۔

کیتھو لک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ وہ جنگ کے خلاف بات کرتے رہیں گے اور امن ، مکالمے اور کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کی کوشش جاری رکھیں گے تاکہ مسائل کا منصفانہ حل تلاش کیا جا سکے۔

یاد رہےکہ پوپ لیو نے اس سے قبل ایران میں جاری جنگ کو ہولناک قرار دیتے ہوئے عالمی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ تشدد میں کمی لانے کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف سخت بیانات کو بھی ناقابل قبول قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ جنگیں شروع کرنے والے رہنماؤں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔