خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)میاں طارق بلال جمعیت اہلحدیث کی طرف سے اپنی رہائشگاہ پر ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)میاں طارق بلال جمعیت اہلحدیث کی طرف سے اپنی رہائشگاہ پر ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جسکے مہمان خصوصی مولانا عبد الخبیر آزاد چیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد لاہور ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد نے مختصر خطاب میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسلم امہ کی یکجہتی پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات میں جو اللہ تبارک تعالٰی نے جو عزت پاکستان کو دی ہے اس پر ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے، اور دعا کی اللہ تعالٰی پاکستان کو مزید عزتوں سے نوازے آمین، آخر میں میاں طارق بلال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اعوان، سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے علاوہ علماءے کرام مولانا عبدالجبار ، مولانا اظہار الحسن اور دیگر کثیر تعداد میں علماءکرام اور معززین نے شرکت کی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے بطریق احسن انجام دیئے۔