ہارون آباد (بیو رو چیف )اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ لیاقت علی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو
ہارون آباد (بیو رو چیف )اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ لیاقت علی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں سروے معمول کے مطابق جاری ہیں عملے کی کمی ہونے کے باعث سروے سست روی کا شکار ہیں جس کے لیے اعلی حکام کو اگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ مزید عملہ سروے کے لیے تعینات کر سکیں جیسے ہی عملہ تعینات ہو جائے گا سروے روٹین کے مطابق شروع ہو جائیں گے۔ نا اہل خواتین سے گزارش ہے کہ وہ 8171 ایپ سے اپنی اہلیت چیک کر کے سروے کے لیے تشریف لائیں تاکہ انہیں بار بار چکر نہ لگ سکے سوشل میڈیا پر جو خبر نشر کی جا رہی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ریٹیلرز کے خلاف شکایات پر عمل کرتے ہوئے متعدد ڈیوائسز کو بلاک کر دیا گیا مزید اگر کسی خاتون کو کٹوتی کی شکایت ہے دفتر BISP سے رجوع کر سکتی ہے۔