November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے چیئرمین رویت

IMG-20260414-WA0191

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ ءخیال کیا گیا۔اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے عوامی حلقوں میں اتحاد، یگانگت، پیار اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت، بھائی چارہ اور باہمی احترام کو فروغ دے کر ہی ہم ایک مضبوط اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو “پیغام پاکستان” کے عنوان سے منسوب ایک خصوصی نوٹ بک بھی پیش کی، جس کا مقصد قومی سطح پر امن، رواداری اور اعتدال پسندی کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور ایسے پیغامات معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔