November 17, 2026

اٹارٹی جنرل آف پاکستان کا خصوصی دورہ جمالی بلوچاں خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

IMG-20260413-WA0098

اٹارٹی جنرل آف پاکستان کا خصوصی دورہ جمالی بلوچاں

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان حیدر اعوان نے جمالی بلوچاں سمیت ضلع کے مختلف علاقوں کا خصوصی دورہ کیا۔
جمالی بلوچاں کے دورے کے دوران اٹارنی جنرل نے مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ خوشاب کے عوام کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اس سلسلے میں ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاءے گا۔ ان کا یہ بیان بلاشبہ ضلع خوشاب کے عوام کےلیے امید کی ایک کرن ہے۔ دوران ملاقات اٹارنی جنرل آف پاکستان کو عوامی وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں کھل کر آگاہ کیا۔ تھل جیسے علاقے میں ایک اعلیٰ عہدیدار کا براہِ راست عوام سے رابطہ کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے اور عوام کےلیے امید کی کرن بھی ۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دورے کا ایک اہم پہلو وہ انسانی و سماجی روایت بھی تھی جو ڈیرہ سردار شجاع محمد خان مرحوم پر اٹارنی جنرل کی آمد کی صورت میں سامنے آئی۔ انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 83 سردار علی حسین خان بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے سردار ظفر عباس خان بلوچ، سردار نسیم عباس خان بلوچ اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی، جو ایک ذمہ دار عہدیدار کے انسانی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔اس موقع پرسابق ضلع ناظم خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک مختیار احمد اعوان۔ صدر ڈسٹرکٹ بار خوشاب و کوآرڈینیٹر ٹو اٹارنی جنرل حلقہ این اے 87ملک محمد زبیر حیات اتراء ایڈووکیٹ ۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ملک ضمیر ماہل۔پی اے ٹو اٹارنی جنرل ملک یاسین کوہلر۔۔سابق صدور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہررضابگھور۔ ایڈووکیٹ ملک عبدالرحمان اعوان ۔ ایڈووکیٹ ملک اخترعباس کھارا۔ملک ضمیرحسین ماہل جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ۔ سابق صدر تحصیل بارایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ سردار فرحت عباس خان بلوچ، سردار غضنفر عباس خان بلوچ، ملک محمد فاروق کلو ایڈووکیٹ، ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب صاحبزادہ قاضی محمد عثمان، معروف سماجی شخصیات سید عمران عباس شاہ ،ملک محمد اقبال خان سنبل ، ملک ممتاز حسین چوہان ، ملک ظفر اقبال سگو ،پیر سید معصیب حسین شاہ، کسان بورڈ ضلع خوشاب کے راہنما راجہ محمد طارق مسعود ایاز اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ دورہ تھل کے موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور حیدر عثمان کا اہلیان علاقہ کی طرف سے پرتپاک استقبال کیاگیا۔
اہلیانِ علاقہ کی جانب سے اٹارنی جنرل کا پرتپاک استقبال اس بات کی علامت ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے پُرامید ہیں ۔
یہ امر بھی قابلِ غور ہے کہ اس نوعیت کے دورے اگر تسلسل کے ساتھ جاری رہیں اور ان کے نتائج عوام تک پہنچیں تو یہ نہ صرف گورننس کے نظام کو مضبوط بنا سکتے ہیں بلکہ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مستحکم کر سکتے ہیں۔ خوشاب جیسے علاقوں میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مسائل کے حل کےلیے ارباب اختیاراسی طرح سے پرخلوص کوششیں جاری رکھیں۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان حیدر اعوان کا یہ دورہ ایک مثبت قدم ہے۔