November 17, 2026

کیمرہ) ہارون آباد میں پیرا فورس کی بڑی کارروائی، پندرہ سو سے زائد نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد، غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ۔

IMG-20260413-WA0074(1)

ہارون آباد میں پیرا فورس کی بڑی کارروائی،
پندرہ سو سے زائد نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد،
غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ۔
ہارون آباد میں پیرا فورس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران پندرہ سو سے زائد غیر قانونی سگریٹ برآمد کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سگریٹ بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے مارکیٹ میں سپلائی کیے جا رہے تھے، جو قومی معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
کارروائی کے دوران متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔
پیرا فورس حکام نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔