ڈاکٹر وسیع اللہ کا ٹرانسفر قابل مذمت و قابل افسوس ہے۔
ڈاکٹر وسیع اللہ کا ٹرانسفر قابل مذمت و قابل افسوس ہے۔
ڈاکٹر وسیع اللہ کا گناہ صرف یہی تھا کہ انہوں نے سیاسی نمائندگان کی بات نہیں ماننی اس لئے اسکا ٹرانسفر کر دیا گیا۔
چارسدہ()ڈاکٹر وسیع اللہ چارسدہ سے ٹرانسفر کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ چارسدہ سے ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروز خیبرپختونخوا ٹرانسفر کیا گیا انکا ٹرانسفر سیاسی نمائندگان کے بحاف پر کیا گیا جو قابل افسوس ہے ڈاکٹر وسیع اللہ ایک ایماندار اور قابل آفیسر تھا جنہوں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے ہی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں جو قابل تعریف ہے لیکن چند سیاسی نمائندگان کی بات نہ ماننے کی وجہ سے اسکا ٹرانسفر کیا گیا جو نا انصافی ہے چارسدہ علاقہ عمائدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت، صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری محکمہ صحت ، اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سے مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر وسیع اللہ کا ٹرانسفر کینسل کرکے اسکو اپنی جگہ پر دوبارہ بحال کیا جائے انکی خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے اور جن سیاسی نمائندگان کے بحاف پر اسکا ٹرانسفر کیا گیا ہے صوبائی حکومت انکے خلاف قانونی کارروائی کریں کیونکہ وہی نمائندگان غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث تھے جب ڈاکٹر وسیع اللہ نے بات نہیں ماننی تو سیاسی نمائندگان نے انکا ٹرانسفر کیا جو ایک افسر کے ساتھ انتقامی کارروائی ہے۔