November 17, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)حبیب بینک مائیکرو فنانس نوابشاہ برانچ کے منیجرزکی مبینہ ملی بھگت اور

IMG-20260410-WA0263

نوابشاہ(بیورورپورٹ)حبیب بینک مائیکرو فنانس نوابشاہ برانچ کے منیجرزکی مبینہ ملی بھگت اور لاپروائی،محکمہ صحت کے ملازم کے ATMسے غیر قانونی طریقے سے 74000روپے نکال لئے گئے،متاثر ملازم کا رقم کی واپسی اور بینک منیجر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق دوڑ شہر کے رہائیشی علی اکبر کیریو نے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حبیب بینک مائیکرو فنانس اور دیگر حکام کو ارسال کردہ درخواستوں میں الزام عائد کیا ہے کہ حبیب بینک مائیکرو فنانس نوابشاہ میں انکااکاؤنٹ 0271012066723018 ہے بتاریخ16/03/2026کوانہوں نے بینک کے ATMسے 20 ہزار روپے نکالنے کے لئے ATMاستعمال کیا اور مذید 20ہزار روپے نکالنے کے لئے ATM استعمال کیا مگر ATMکارڈمشین میں گر گیا اور کیش نہیں نکلی،جس پر انہوں نے برانچ میں جاکر منیجر ندیم احمد بھٹی اور سیکنڈ منیجر کبیر احمد سے شکایت کی اور انہیں ATMمشین سے ATMکارڈنکال کر دینے کا کہامگرسیکنڈ منیجر کبیر احمد نے انہیں ے ٹی ایم کارڈنکال کر دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ کل یعنی 17/03/2026کو آکراے ٹی ایم لینا،اور دوسرے روز بینک جاکرATM طلب کرنے پرسیکنڈ منیجر کبیر احمدنے مشین میں اے ٹی ایم کے موجود نہ ہونے کا بتایاجس پر انہوں نے بینک برانچ کے اے ٹی ایم روم کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک دکھانے کا کہا مگرسیکنڈ منیجر کبیر احمدنے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے سے انکار کردیا،جس پرانہوں نے بینک سے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ لی تو اس میں انکے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے16/03/2026 کو 74 ہزار روپے نکالنے کی تفصیلات درج تھیں،اے ٹی ایم کے ذریعے دوبار پچیس پچیس ہزار روپے ایک بار 24ہزار روپے نکالے گئے،اوراس ٹرانزیکشن کا انہیں کوئی بھی ایس ایم ایس بھی موصول نہیں ہوا،جبکہ ایس ایم ایس کے چارجز بھی وصول کئے گئے،علی اکبر کیریو نے مذید الزام عائد کیا کہ انہوں نے سیکنڈ منیجر کبیر احمد سے کہا کہ انکا اے ٹی ایم کارڈبرانچ کی اے ٹی ایم مشین میں گر گیا تھا تو پھر یہ ٹرانزیکشن کس طرح ہوگئی،اور اگرانکی شکایت پر اسی وقت اے ٹی ایم مشین کھول کر چیک کرلیا جاتا تو یہ ٹرانزیکشن نہیں ہوتی،سیکنڈ منیجر کبیر احمد نے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے رقم سعید آباد شہر میں کسی بینک سے نکالنے کا بھی بتایا،علی اکبر کیریو نے بتایا کہ انہیں بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں دکھائی جارہی ہے،وہ ایک غریب سرکاری ملازم ہیں انکی تنخواہ کی رقم دھوکہ دہی کے ذریعے نکالی گئی ہے،انہوں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ بینک منیجرز کے خلاف کاروائی کرکے انکی رقم واپس دلائی جائے