November 28, 2026

پنجاب میں سائبرکرائم یونٹ کا قیام، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کا شکار بچوں کو تھانے نہیں جانا پڑے گا۔

IMG-20260410-WA0239

پنجاب میں سائبرکرائم یونٹ کا قیام، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کا شکار بچوں کو تھانے نہیں جانا پڑے گا۔

اسکے علاوہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سائبر کرائم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور اجلاس میں پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری کے بعد بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کا شکار بچوں کو شکایت کے لیے تھانے یا کسی دفتر میں نہیں جانا پڑے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ متاثرہ کم عمر بچے اور بچیوں کی شکایت کے اندراج کے لیے موبائل یونٹ جائے گا، متاثرہ بچے بالخصوص خواتین ورچوئل پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کراسکیں گی جب کہ متاثرہ بچوں اور خواتین کی شناخت مکمل طورپرپوشیدہ رکھی جائے گی۔اس کے علاوہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کیلئے قانونی سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔