November 28, 2026

اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلیئر نہیں سمجھتی۔بھارت میں اسرائیلی سفیر

IMG-20260409-WA0261

اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلیئر نہیں سمجھتی۔بھارت میں اسرائیلی سفیر

امریکا نےاپنی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاونت کی خدمات حاصل کرے۔ریوِن عزر

ممبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوِن عزر (Reuven Azar) نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلیئر نہیں سمجھتی۔ ریوِن عزر نے کہا کہ امریکا نےاپنی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاونت کی خدمات حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ امریکا نے کس طرح قطر اور ترکیہ کو حماس سے معاہدے کے لیے استعمال کیا، تاہم اسرائیل کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ جونتائج دیکھنا چاہتا ہے اس کے لیے امریکا کے ساتھ ہم آہنگ رہے ۔