November 17, 2026

وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق(GRMC) کا پچھترواں اجلاس۔

IMG-20260409-WA0019

وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق(GRMC) کا پچھترواں اجلاس۔

منعقدہ پچھترواں اجلاس میں دو طلبہ کو پی ایچ ڈی، سولہ طلبہ کو ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق (GRMC) کا پچھترواں (75) اجلاس پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت بمقام ڈاکٹر عطاء الرحمن ہال،ایم ایس سی بلاک، گلشن اقبال کیمپس، کراچی میں منعقدہوا۔جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،رئیس کلیہ سائنس،پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی،رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبار،تجارت و معاشیات،پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان،شعبہ کیمیاء، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ویرسیانی،شعبہ کیمیاء / ڈائریکٹر GRMC، ڈاکٹر صائمہ فراز ،شعبہ خرد حیاتیات، ڈاکٹر عبدالرحمن یوسف خان،شعبہ عربی، ڈاکٹر حافظ محمد ثانی،انچارج کلیہ معارفِ اسلامیہ و عربی، ڈاکٹر لبنیٰ بشیر،انچارج کلیہ فارمیسی، ڈاکٹر شاہد اقبال،انچارج کلیہ فنون، ڈاکٹر کمال حیدر، انچارج کلیہ تعلیمات جبکہ ڈاکٹر سیّد شبر رضا، ڈائریکٹر صیغہ فروغ معیار (QEC) نے بحیثیت مبصر شرکت فرمائی۔ڈاکٹر محمد طارق محمود، شعبہ معاشیات اور ڈاکٹر راحت اللہ،انچارج کلیہ الیکٹریکل انجینئرنگ(اسلام آبادکیمپس) نے آن لائن شرکت فرمائی۔پروفیسر ڈاکٹر سیّد عنایت علی شاہ نے بحیثیت رجسٹرار سیکریٹری فرائض انجام دیے۔اجلاس میں محمد انس خان ولد خوشحال احمد خان کو بین الاقوامی تعلقات اورعبید خالق ولد عبدالخالق کو کیمیاء میں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی۔تنویر حسین ولد لال مست خان اور محمد عبدالحنان ولد جاوید اقبال کو کیمیاء، عروسہ افضال بنت افضال احمد کو طبیعیات، نائلہ پطرس بنت پطرس کو سیاسیات، پرویز اختر ولد اختر حسین کو تعلیمات، فصیحہ رفیق بنت محمد رفیق، محمد شریف خان ولد محمد حیات خان اور نیلو فربنت امتیاز علی کو بین الاقوامی تعلقات،کلیم اللہ ولد عطاء اللہ کو عربی، ارم بدر بنت محمد حنیف بدرکو اُردو، عبدالرحمن ولد محمد طالب،محمد کاشف ولد محمد ایوب،محمد طیب جاوید ولد محمد جاوید اورمیرمن وجیہ عالم بنت نصر اللہ خان کو اطلاقی طبیعیات(اسلام آبادکیمپس)،سندس ارشادبنت محمد ارشاد اور ثناء مسعود بنت مسعود اختر کو اُردو (اسلام آبادکیمپس) میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔