خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ایڈیشنل ڈپٹی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور مقررہ اہداف حاصل کرنے والے ریونیو سٹاف میں پلس چیکس تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ریونیو افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، دیانتداری اور لگن سے کام کرنے والے افسران اور عملے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی نہ صرف اداروں کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے بلکہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔