October 19, 2026

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت سی ایم

IMG-20260407-WA0262

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت سی ایم انیشیٹیو پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ، اے ڈی سی جی ماجد بن احمد، سی او ضلع کونسل و ایم سی ملک خرم افتخار، ایم ڈی واسا شعیب ضیاء ہاشمی، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ حبیب اللہ خان اور سول ڈیفنس آفیسر شاہد پرویز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے زبیرا کراسنگ، پیچ ورک، سٹرکوں و سٹریٹ لائٹس کی بحالی و مرمت، گرین بیلٹس کی تعمیر، کرب سٹون کی پینٹنگ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں میں صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے ضلعی انتظامیہ، لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ تما م گلی محلوں کا سروےکیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی مقام پر کھلا مین ھول اور گڑھا موجود نہ ہو۔انہوں نے ایکسیئن ہائی وے کو سڑکوں کے پیچ ورک اور بحالی و مرمت کو یقینی بنانے جبکہ سی او ایم سی کو شہر میں گرین بیلٹس کی تعمیر،بند سٹریٹ لائٹس کی بحالی، روڈ کے طراف کرب سٹون کی تزین وآرائش یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے افسران کو تمام گلی محلوں اور قبر ستاتوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پیرافورس کے افسران کو تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لانے جبکہ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیاء ضروریہ سمیت ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ شہری حکومتی اقدامات کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔