خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر خوشاب کاشف علی رندھاوا کا منفرد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر خوشاب کاشف علی رندھاوا کا منفرد اعزاز۔ اربن یونٹ حکومت پنجاب کی طرف سے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی ، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای ار خوشاب کاشف علی رندھاوا کو ماہ رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ “رمضان نگہبان کارڈز “کی ضلع خوشاب میں بروقت کامیابی سے تقسیم پر یہ حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ سرٹیفیکیٹ سیکرٹری آف انڈسٹریز اینڈ سی ای او اربن یونٹ حکومت پنجاب عمر مسعود اور جی آئی ایس دی اربن یونٹ لاہور ڈاکٹر عروج سعید کی طرف سے عطا کیا گیا ۔ ڈویژنل مینیجر پی ایس ای آر سرگودھا ڈویژن جناب فرحان علی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ۔ واضح رہے کہ جناب کاشف علی رندھاو کو اللہ تعالی ا نے اعلی ا انتظامی صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں نورپور تھل، خوشاب، قائد آباد اور نوشہرہ میں پی ایس سی آر ٹیمیں بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہیں ۔ جس کا کریڈٹ ڈی ایم جناب کاشف علی رندھاوا اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے اس بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ کو نہ صرف ضلع خوشاب بلکہ سرگودھا ڈویژن کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے ۔