October 19, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ’’ماہانہ کرائم

IMG-20260407-WA0263

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ’’ماہانہ کرائم میٹنگ” کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی لیگل اور ایس ایچ اوز ، ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران کرائم کی بیخ کنی اور جرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں ریکوری اور سزایابی کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ منظم و متحرک گینگز ہائے، مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ایف آئی آر کے بروقت اندارج اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بناجا ئے۔
ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مزید کہا کہ زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے چالان بروقت عدالتوں میں بھجوائے جائیں۔ تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ تھانہ آنے والے ہر شہری کے ساتھ حُسن اخلاق سے پیش آئیں اور بر وقت شہریوں کے مسائل کو حل کریں۔