نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کمر توڑ مہنگائی کے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کمر توڑ مہنگائی کے خلاف نواب شاہ سیٹزن کمیٹی کی جانب سے شیراز چوک تا پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے لگاتے گئے اس موقع پر نواب شاہ سیٹزن کمیٹی کے صدر محمد اسلم نوری سلطانی نے کہا کہ حکومت وقت اپنی عیاشیوں اور پروٹوکول کو ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں انہوں نے کہا موجودہ حکومت ظلم و بریریت کا بازار گرم کئے ھوئے ھے اور آئے دن مہنگائی کرکے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین رھی ھے انہوں نے کہا موجودہ حکومت کو ھوش کے ناخن لینے چاھئے اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد علی عباسی ایڈووکیٹ نائب صدور لال چند لوھانو ایڈووکیٹ راؤ دانیال شاھد راجپوت لیگل ایڈوائزر دیدار علی لنڈ بلوچ ایڈووکیٹ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد افضل راجپوت محمد عامر آرائیں فنانس سیکرٹری محمد رفیق قریشی نقاش راجپوت ماسٹر محمد اقبال آرائیں شاھد اعوان بشیر احمد اعوان فارما ایسوسی ایشن کے صدر نبیل احمد بنگھوار احمد سعود آرائیں عیسائی کمیونٹی کے رھنماوں ولیم ڈیویڈ مشرف گل ڈاکٹر بی ایم تنوانی ڈاکٹر محمد حنیف بنگھوار ڈاکٹرکرشن تنوانی راجیش کمار تاجر اتحاد سندھ کے چیئرمین کامران قیوم قریشی صدر شاھد حسین کھوکھر راؤ محمد رفیق اختیار تنیو منظور احمد شیخ ھاری ویلفیئر سوسائٹی محمد اکرم خاصخیلی شھزاد خاصخیلی جماعت اہلسنت شھید بنظیراباد کے امیر قاری مقصود احمد سکھیرا چشتی و دیگر تنظیموں کے رھنماوں سماجی مذھبی جماعتوں کی شخصیات نے بھرپور شرکت کی