October 18, 2026

میانوالی (اللہ نواز خان) حالیہ موسلادھار بارشوں نے میانوالی اور گردونواح کے علاقوں میں کسانوں کی

Screenshot_2026-04-07_140726

میانوالی (اللہ نواز خان) حالیہ موسلادھار بارشوں نے میانوالی اور گردونواح کے علاقوں میں کسانوں کی پریشانی کو عروج پر پہنچا دیا ہے، جبکہ دیہاڑی دار مزدوروں کا روزگار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ونجاری، کمرمشانی، کالا باغ اور دیگر علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث زرعی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔سرسوں اور گندم کی تیار فصلیں شدید خطرے سے دوچار ہیں اور کئی مقامات پر گندم کی فصل زمین پر گرنے لگی ہے، جس سے کاشتکاروں کو بڑے مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔مہنگائی کے باعث پہلے ہی مشکلات کا شکار کسان اب بے موسمی بارشوں کی وجہ سے مزید دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب بارشوں سے کچے اور کمزور مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
پہاڑی علاقوں سے آنے والا پانی سیلابی شکل اختیار کر سکتا ہے، جو نشیبی علاقوں میں مزید تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔علاوہ ازیں، مسلسل بارشوں کے باعث دیہاڑی دار مزدور بھی بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں کیونکہ وہ کھلے ماحول میں کام کرنے سے قاصر ہیں، جس سے ان کے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں۔