October 18, 2026

ڈھرکی کا پریمی جوڑا جان کے خوف سے سکھر پریس کلب پہنچ گیا

IMG-20260407-WA0257

ڈھرکی کا پریمی جوڑا جان کے خوف سے سکھر پریس کلب پہنچ گیا
’ہم نے باہمی رضامندی سے شادی کی، اپنے ہی رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے‘

سکھر (بیورورپورٹ)ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈھرکی محلہ گلاب شاہ کالونی سے تعلق رکھنے والے ایک پریمی جوڑے نے جان کے خطرے کے پیش نظر سکھر پریس کلب پہنچ کر تحفظ کی اپیل کی ہے۔ محمد فرحان ولد محمد رشید ملک اور ان کی اہلیہ اسما ولد محمد اسلم ملک نے میڈیا کے سامنے بتایا کہ انہوں نے آج 7 اپریل کو باہمی رضامندی سے سکھر سیشن کورٹ میں شادی کی ہے اور ڈھرکی میں خوشی سے زندگی گزارنے کے لیے کوشاں ہیں، لیکن اسما کے والد بھائیوں اور رشتہ داروں سے ہمیں جان کا خطرہ ہے۔اسما ملک نے الزام عائد کیا کہ اس کے گھر والے نہ صرف اس کے سسرال والوں پر جھوٹے مقدمات بنانے کی کوشش کرینگے بلکہ مجھے اور میرے شوہر کو ہراساں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا:”میرے بھائیوں محمد شکیل ملک، محمد راحیل ملک، محمد بلال ملک اور مزمل ملک سمیت دیگر رشتہ دار ہماری جان کے دشمن بن جائیں گے۔ ہم نے عدالت میں اپنی مرضی سے شادی کی، لیکن ہمارے اپنے والدین اور رشتہ دار ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔”محمد فرحان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، اسی لیے ہم نے قانونی طریقے سے شادی کی۔ لیکن ہمیں ڈر اسما ولد محمد اسلم ملک کے بھائی اور قریبی رشتہ دار ہمیں جان کا خطرہ ہے۔ خدشہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت ہمارے خلاف کوئی خطرناک قدم اٹھا سکتے ہیں۔”جوڑے نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ پرامن زندگی گزار سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بیان ریکارڈ پر رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔اس موقع پر پریمی جوڑے نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت تحفظ نہ ملا تو انہیں کسی بھی وقت قتل کیے جانے کا خطرہ ہے۔