October 17, 2026

سکھر پولیس کی بڑی کارروائیاں، +A اور A کیٹیگری کے 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

IMG-20260407-WA0253

سکھر پولیس کی بڑی کارروائیاں، +A اور A کیٹیگری کے 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
مختلف تھانوں کی حدود میں کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمات درج
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز، پولیس پارٹی کو شاباش

سکھر (بیورورپورٹ) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر سکھر پولیس نے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے دوران +A اور A کیٹیگری کے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے اپنی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے +A کیٹیگری کے بدنام زمانہ منشیات فروش جبران عرف جگنو بندھانی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے دوران اسنیپ چیکنگ اپنی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے A کیٹیگری کے بدنام زمانہ منشیات فروش بشارت گڈانی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ نے دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے A کیٹیگری کے بدنام زمانہ منشیات فروش غلام اکبر عرف دنوں بھیو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1150 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف بھی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس پارٹی کی بہترین کارکردگی پر انہیں شاباشی کا پیغام دیا اور ہدایت جاری کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ایسے عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے جو معاشرے میں منشیات پھیلا کر نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔ایس ایس پی سکھر نے واضح کیا کہ سکھر پولیس جرائم اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور آئندہ بھی شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔